15 نومبر، 2022، 9:11 PM

نئے آرمی چیف کی تعیناتی فوج کے بھیجے گئے ناموں سے ہی ہوگی، پاکستانی وزیر دفاع

نئے آرمی چیف کی تعیناتی فوج کے بھیجے گئے ناموں سے ہی ہوگی، پاکستانی وزیر دفاع

 وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی فوج کے بھیجے گئے ناموں سے ہی ہوگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی فوج کے بھیجے گئے ناموں سے ہی ہوگی۔

خواجہ آصف کا کہناہے آرمی چیف کے لیے مسلم لیگ ن کا کوئی فیورٹ نام نہیں ہے، نئے آرمی چیف کے تقرر کیلئے مشاورتی عمل 18 یا 19 نومبر کو شروع ہوگا۔


نئے آرمی چیف کے نام پر آصف زرداری اور شہباز شریف میں ڈیڈ لاک سے متعلق سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہناتھا کہ ابھی مشاورت شروع نہیں ہوئی تو ڈیڈلاک کیسے آگیا۔

News ID 1913174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha